ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر سیل میکسس کیس: چدمبرم اور ان کے بیٹے کو 9 اگست تک عبوری راحت

ایئر سیل میکسس کیس: چدمبرم اور ان کے بیٹے کو 9 اگست تک عبوری راحت

Thu, 01 Aug 2019 23:35:27    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایئر سیل میکسس معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کوملی گرفتاری سے چھوٹ کی مدت 9 اگست تک کے لئے بڑھا دی ہے۔دونوں کی گرفتاری سے چھوٹ کی مدت یکم اگست کو ختم ہو رہی تھی۔دہلی کی راج ایونیو کورٹ اب 9 اگست کو چدمبرم اور ان کے بیٹے کی گرفتاری سے روک پر سماعت کرے گی۔اس کے علاوہ کورٹ 19 اگست کو سی بی آئی اور ای ڈی کی چارج شیٹ پر نوٹس لے گی۔سی بی آئی نے اس معاملے میں 15 مئی2017 کو کیس درج کیا تھا۔اس میں چدمبرم پر الزام لگایا گیا تھا کہ 2007 میں جب وہ وزیر خزانہ تھے، اس وقت آئی این ایکس میڈیا کو 305 کروڑ روپے کی غیر ملکی فنڈز حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی)کی منظوری دلانے میں مبینہ بے ضابطگی برتی گئی۔اس معاملے میں مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے حاصل کرنے کے لئے چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو گرفتار کیا گیا تھا۔آئی این ایکس میڈیا کمپنی کے اس وقت کے ڈائریکٹر اندرانی مکھرجی اور پیٹر مکھرجی بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔باپ بیٹے دونوں کو سی بی آئی اور ای ڈی کی گرفتاری سے عبوری راحت ملی ہوئی ہے، جبکہ معاملے کی جانچ کرنے والی دونوں ایجنسیاں ان عبوری سیکورٹی کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔معاملہ کارتی چدمبرم کی جانب سے 2006 میں ایئر سیل-میکسس سودے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ کی منظوری حاصل کرنے سے منسلک ہے۔اس وقت ان کے والد مرکزی حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔


Share: